قرآن کا چیلنج

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ ٱعْبُدُوا۟ رَبَّكُمُ ٱلَّذِى خَلَقَكُمْ وَٱلَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ

اے آدمیوں، اپنے رب کی خدمت کرو جس نے تمہیں بنایا، اور تم سے پہلوں کو؛ تاکہ تم ڈر میں آ  جاؤ۔

ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُمُ ٱلْأَرْضَ فِرَٰشًا وَٱلسَّمَآءَ بِنَآءً وَأَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً فَأَخْرَجَ بِهِۦ مِنَ ٱلثَّمَرَٰتِ رِزْقًا لَّكُمْ فَلَا تَجْعَلُوا۟ لِلَّـهِ أَندَادًا وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ

جس نے زمین کو تمہارے لیے فرش بنایا، اور آ سمان کو چھت، اور آ سمان سے پانی اتارا، پھر نکالے اس سے پھل تمہارے کھانے کے لئے ،تو خدا کے ساتھ برابر نہ بناؤ، اور تم  جانتے ہو۔

وَإِن كُنتُمْ فِى رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَىٰ عَبْدِنَا فَأْتُوا۟ بِسُورَةٍ مِّن مِّثْلِهِۦ وَٱدْعُوا۟ شُهَدَآءَكُم مِّن دُونِ ٱللَّـهِ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ

اور اگر تم شک کر رہے ہو اس کے بارے میں جو ہم نے اپنے بندےپر اتارا، تو اس جیسا ایک باب لے آ ؤ، اور اپنےگواہوں کو پکارو، خدا کے علاوہ ،اگر تم سچے  ہو۔

فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا۟ وَلَن تَفْعَلُوا۟ فَٱتَّقُوا۟ ٱلنَّارَ ٱلَّتِى وَقُودُهَا ٱلنَّاسُ وَٱلْحِجَارَةُ أُعِدَّتْ لِلْكَـٰفِرِينَ

لیکن اگر تم ایسا نہیں کرتے ، اور تم ایسا  نہیں کرو گے ، تو پھر آگ سے ڈرو جس کا ایندھن آ دمی اور پتھر ہیں، جو  تیار کی گئی ہے انکار کرنے والوں کے لیے۔

2:21-2:24